الیکشن کمیشن کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کےمطابق کرانے کا اعلان،سندھ کی التواکی درخواست

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانےکا اعلان کیا ہے جبکہ حیدرآباد میں پولنگ سے متعلق باضابطہ اعلان کل (بدھ کو) کیا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نےالیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حیدر آباد ڈویژن میں ووٹرز کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حیدر آباد ڈویژن میں لوکل باڈیز الیکشن سے متعلق باضابطہ اعلان کل (بدھ کو) کیا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے باضابطہ درخواست ارسال کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں، ایسی صورتحال میں الیکشن کیلئے انتظامات نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں