الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافے کے لیے10رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے الیکشن  کمیشن پاکستان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مزید اضافے کے لیے دس رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹٰی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے نما ئندے شامل ہوں گے  کمیٹی اپنی رپورٹ دس روز میں دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سینیٹر علی ظفر،کامران مرتضیٰ،تاج حیدر اور سینیٹر دلاور خان،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،سید نوید قمر،محسن شاہنواز رانجھا ، انجینئر صابر حسین قائم خانی، وزیرقانون و انصاف اور وزیرپارلیمانی امور کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

پارلیمانی کمیٹی الیکشنز ایکٹ 2017 میں تجویز کردہ ترامیم کا جائزہ لے گی،کمیٹی 14 اپریل کو پہلے اجلاس میں اپنے ٹی او آرز طے کرے گی ، اور10 دن میں رپورٹ میں پیش کریگی۔ انتظامی امور کے لیے خصوصی درجے کی حامل کمیٹی ممبران کے ٹی اے ڈی اے اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات خود طے کرے گی۔

واضح رہےچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو لکھے گئےخط میں تجویز دی گئی ہےکہ الیکشن ایکٹ کےسیکشن 57 ون اور58میں ترامیم کی جائیں کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے نوٹیفیکیشن کے بعد الیکشن پروگرام میں تبدیلی کر سکے گا ، کمیشن نئی پولنگ تاریخ کے ساتھ نیا الیکشن پروگرام بھی جاری کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں