امریکا اور روس میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، امریکی صدر کا شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد(ویب نیوز)روس کے حملے کے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔روس نے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر نکل جائیں روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی فوج میں سے ایک کے ساتھ نمٹ رہے ہیں صورتحال اب بہت مختلف ہے اور چیزیں تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں ۔بائیڈن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں یوکرین میں امریکی فوجی نہیں بھیجیں گے یہاں تک کہ روسی حملے کی صورت میں امریکیوں کو بچانے کے لیے بھی۔امریکی صدر نے اس وقت بیان دیا جب روسی فوج مشقوں میں مصروف ہے ۔دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ مشقیں بیرونی جارحیت کو دبانے اور پسپا کرنے کیلئے کررہے ہیں مشقوں کے بعد فوجی اپنے گھر چلے جائیں گے۔یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ۔جبکہ یوکرین کے صدر نے کہا کہ سرحد پر فوج کا جمع ہونا ہمارے پڑوسیوں کی طرف سے نفسیاتی دباو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں