امریکا تائیوان کو ایف 16طیاروں کے میزائل سمیت کروڑوں ڈالرکا اسلحہ فروخت کرےگا

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکا نے تائیوان کو ایف 16طیاروں کے میزائلوں سمیت تقریباً 62 کروڑ  ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ممکنہ فروخت تائیوان ریلیشن ایکٹ،دیرینہ ون چائنا پالیسی کے مطابق ہے،تائیوان کو ممکنہ اسلحے کی فروخت کا مقصد اس کے دفاع کی صلاحیت کو  بڑھانا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق تائیوان کے لیے امریکی اقدامات خطے اور  آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار  رکھنےکے لیے ہیں۔

اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ  تائیوان کے لیے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے نئے پیکج کی مخالفت کرتے ہیں، امریکا کو تائیوان کو  ہتھیاروں کی فروخت اور فوجی رابطہ بند کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں