امریکا میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری،37 افراد ہلاک

امریکا(ویب ڈیسک)امریکا میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، بم سائیکلون نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے، خون جماتی ہواؤں اور برف باری سے مختلف حادثات میں اب تک 37 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سرد ہواؤں، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق نیویارک سب سے زیادہ برف باری سے متاثر ہوا ہے جبکہ شہر بفیلو میں 43 انچ تک برف پڑی ہے، بفیلو شہر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کل تک کے لیے بند ہے اور امریکا بھر میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور اور نیویارک کے ایئرپورٹس پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد اور متعدد کاروباری علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال منقطع ہے۔نیشنل ویدر سروس کا بتانا ہے کہ امریکا میں موسم کی شدت منگل سے معمول پر آنی شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں