امریکا  نےایران سے آئل ٹینکرز فوراً چھوڑنےکامطالبہ کر دیا

امریکا (نیوزٹویو)امریکا نے ایران سے خلیج فارس میں پکڑے گئے 2 یونانی آئل ٹینکرز فوراً چھوڑنے کامطالبہ کیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران پکڑے گئے 2 یونانی بحری جہازوں کو ان کے عملے کے ساتھ فوری طور پر رہا کرے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے علاقائی،عالمی سلامتی کیلئے خطرات ناقابل قبول ہیں۔واضح رہے کہ ایران نےگزشتہ ہفتے خلیج فارس میں 2 یونانی آئل ٹینکرز عملے سمیت پکڑ لئے تھے۔اس سے قبل یونان میں ایرانی آئل ٹینکر پکڑے جانے کا واقعہ بھی ہوا تھا جس پر ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں