امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری

تہران(ویب نیوز) ایران نے ڈرون حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘قتل’ کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے، جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔ اینیمیٹڈ ویڈیو میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک روبوٹ کے ذریعے ڈرون حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر دکھایا گیا ہے جہاں وہ پام بیچ پر گولف کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا کہ جس کسی نے بھی ایرانی پاس دارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سیلمانی کو قتل کیا اور جس نے اس کا حکم دیا، دونوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا اور ان سے بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں