امریکہ افغانستان کے آدھے نہیں مکمل اثاثے واپس کرے،پاکستان کا امریکا سے مطالبہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد کیے گئے آدھے فنڈز واپس کیےجانے کے اعلان کے پرپاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا افغانستان کے مکمل اثاثے واپس کرے۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثہ جات کھولنے کا فیصلہ دیکھا ہے، فیصلے کے تحت امریکی بینک افغانستان انسانی امداد کے لیے 3.5 ارب ڈالرز جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی بینک 11/9 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگیوں کے لیے علیحدہ 3.5 ارب امریکی ڈالرز جاری کریں گے، گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان عالمی برادری پر مسلسل انسانی المیہ سے بچنے اور افغان معیشت کی بحالی کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ اور افغان معیشت کی بحالی باہم منسلک ہیں، افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی فوری بحالی کے لیے راستوں کی تلاش سے افغان عوام کی انسانی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کا افغان فارن بینک ذخائر پر اصولی موقف رہا ہے، افغان حکام ہی افغان فارن بینک ریزرو کے مالک ہیں اور ان کا اجراء ہونا چاہیئے، افغان فنڈز کا استعمال افغانستان کا ایک غیر جانبدارانہ فیصلہ ہونا چاہیے۔افغان عوام کو شدید اقتصادی اور انسانی چیلنجز کا سامنا ہے، ان کی مشکلات کو کم کرنے میں عالمی برادری کو اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں