امریکہ نےغزہ میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جھڑپوں میں وقفےکامطالبہ کردیا

 منیاپولس (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نےغزہ میں اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں توقف کا مطالبہ کیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منیاپولس میں جو بائیڈن فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب میں لوگوں سے بات کر رہے تھے، وہاں موجود شرکا میں سے ایک خاتون نے چِلا کر کہا کہ میری آپ سے استدعا ہے کہ آپ ابھی جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔ جو بائیڈن نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس تنازع میں توقف کی ضرورت ہے، توقف کا مطلب قیدیوں کو باہر نکالنے کے لیے وقت دینا ہے۔ بعدازاں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ جوبائیڈن کے اس بیان میں قیدیوں سے مراد حماس کے زیرِحراست مغوی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں