امریکہ کی پاکستان میں سفارتی عملے کو غیرضروری سفرسے اجتناب کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکہ نےپاکستان میں دہشتگردی کےبڑھتے واقعات کے بعداسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب برتنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتی عملے کو چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل جانے سے بھی روک دیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے پاکستان کوایک محفوظ ملک تصور کرتے ہیں ٹریول ایڈوائزی کا اجراء معمول کا اقدام ہے، حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس نے شہریوں کو دوران سفر شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں