امریکہ کے ساتھ عالمی امن،خطے کی ترقی اورخوشحالی کے لیے کام خواہاں ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنےاور مشترکہ اہداف کے حصول کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔ توانائی کے شعبے اور گرین الائنس اقدامات میں پاک امریکا تعاون خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر نو منتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
امریکی صدر نے لکھا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے جبکہ امریکا اور پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گا۔
امریکی صدر نے خط میں کہا ہے کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں