امریکی اداکارہ ہیلری ڈف کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار

امریکہ (نیوز ڈیسک) امریکی اداکارہ ہیلری ڈف عالمی وبا کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ہے۔ ہیلری ڈف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس بارےمیں آگاہ کیا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ کورونا ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ “سر درد، ذائقے اور خوشبو کا محسوس نہ ہونا، سائنس پریشر اور دماغ کا سُن ہوجانا ڈیلیٹا کی علامات ہیں۔” انہوں نے مزید لکھا کہ “میں خوش ہوں کہ میں نے ویکسین لگوالی تھی۔” اداکارہ کورونا کا شکار ہیں تو اس دوران ان کے شوہر میتھیو کوما بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے کل صبح ایک بیٹی بنکس وایلیٹ بیئر کی تصویر شہزادی کے لباس میں شیئر کی اور بعد میں اپنے سب سے چھوٹے بچے مائی جیمز بیئر کی کھانا کھاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں