امریکی بلا گرکی صحت بہتر،وکیل کے ذریعے بیان جاری کروں گی،سنتھیا رچی

اسلام آباد (نیوزٹویو) اسلام آبادمیں رہائش پزیر امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی صحت بہتر ہو گئی انہیں تین دن پہلےان کے فلیٹ سےبے ہو شی کی حالت میں ہسپتال لا یا گیا تھا امریکی بلاگر اورفلم میکر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد ٹوئیٹرپر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی طبعیت بہتر ہورہی ہے اور وہ جلد ہی اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کریں گےاپنی ٹوئیٹ میں ان کا کہنا ہے کہ میں اب ٹھیک ہورہی ہوں جلد ہی اپنے وکیل کے ذریعے بیان جاری کروں گی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ہسپتال میں سینتھیا رچی کا طبی معائنہ جاری ہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔پولی کلینک ہسپتال کے ایک سٹاف کے مطابق سنتھیا رچی کو مبینہ زہر خورانی کے شبے میں ہسپتال لایا گیا تھاہسپتال کی ایمرجنسی میں سنتھیا رچی کو طبی امداد دی گئی ہے تاہم وہ علاج کرانے سے گریزاں ہیں۔ سنتھیا رچی نے ہسپتال انتظامیہ کو بتایا تھا کہ انہیں کچھ لوگوں نے دھمکی دی تھی جس کے بعد انہیں کوئی چیز کھلا دی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں