امریکی ریاست کولوراڈو برفانی طوفان کی لپیٹ میں،4 فٹ تک برفباری ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کا زور، 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
برفانی طوفان سے ریاست کولوراڈو کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
برفانی طوفان کے سبب ریاست کولوراڈو میں اسکول دفاتر بند کر دیے گئے ہیں جکہ 800 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں شدید برفانی طوفان کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں