امریکی سفیر کا گوادرکا دورہ،سیاسی رہنماؤں چیمبرکےنمائندوں سےملاقاتیں

 اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گوادر کا دورہ کیا ہےامریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ گوادر بلوچستان کا اعلامیہ جاری کیا ہے  امریکی سفیر کے مطابق دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کے ساتھ امریکا کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔

اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر کے دورے کے دوران ترقی ، تجارت اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ڈونلڈ بلوم نے گوادر میں سیاسی رہنماؤں  اور گوادر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور تجارت اور سرمایہ کاری سے بلوچستان کی ترقی کے لئے امریکی اعانت کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیر کی حکومتی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران پاک، امریکا سبز اتحاد فریم ورک پر بات چیت کی گئی جبکہ بندر گاہ کے ترقیاتی منصوبوں، گوادر کے علاقائی  اور تجارتی مرکز بننے کی استعداد پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں