امریکی سپریم کورٹ‌نے ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارتی انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سپریم کورٹ نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں‌حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر کولوراڈو عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا، امریکی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے، اگر کوئی بغاوت میں ملوث ہو بھی تو اسے وفاقی دفتر یا ایوان صدر کیلئے نااہل قرار دینے والی شق نافذ کی جائے۔
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں 0-9 سے فیصلہ سنایا، امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کولوراڈو میں پرائمری ووٹنگ مرحلے سے ایک روز پہلے آیا، فیصلے کا اطلاق امریکا کی تمام ریاستوں پر ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو امریکا کی جیت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں