امریکی سینیٹ کی یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدادی پیکج کی منظوری

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکی سینیٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس امدادی بل کو منظور کرنے کے حق میں تھے جب کہ ریپبلکن پارٹی کے رہنماؤں کی رائے اس پر منقسم نظر آئی، بل کے حق میں 70 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔
امریکی پیکیج کے تحت یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر، فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالر اور غزہ سمیت تنازعات والے علاقوں میں انسانی امداد کے لیے 10 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔
منظور کردہ پیکج کے تحت تائیوان سمیت ایشیا میں موجود دیگر امریکی شراکت داروں کو 4 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں