امریکی صدر کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکامی کاثبوت،جوبائیڈن کیسے اس نتیجےپرپہنچے؟عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اورچیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےامریکی صدرجوبائیڈن کے بیان کو امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکامی قرار دیتے ہو ئےکہا ہے کہ جوبائیڈن سے سوال کیا ہے کہ وہ اس نتیجے تک کیسے پہنچے کہ پاکستان کا اٹیمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہونے کے بعد سے میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، انہوں نے دوسرا سوال کیا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا، نہ کسی ملک میں جارحیت کی، پاکستان نے نیو کلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟

انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہی ہے، کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او ٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں