امریکی محکمہ خارجہ کاوزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ محکمہ خارجہ  کا کہنا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیز خط میں بھی صداقت نہیں، پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے  نجی نیوز چینل کی جانب سے بھیجے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ عدم اعتماد میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔امریکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک خط جیب سے نکال کر دیکھایا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں۔میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرونی سازش کی تفصیلات وقت آنے پر قوم کو بتاؤں گا، پیسہ باہر کا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں۔ ہمارے زیادہ تر لوگ انجانے میں استعمال ہو رہے ہیں اور کچھ جان بوجھ کر ہمارے خلاف پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں