امریکی وزیرِ خارجہ دورۂ مشرقِ وسطیٰ کیلئے روانہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن دورۂ مشرقِ وسطیٰ کے لیے روانہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن اسرائیل، مغربی کنارے، مصر، اردن، قطر، سعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے قبل بلنکن ترکیے اور یونان جائیں گے۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے بلنکن کا مشرقِ وسطیٰ کا یہ چوتھا دورہ ہے۔
انٹونی بلنکن اپنے دورے کے دوران غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے فوری اقدامات پر بات کریں گے۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق ہمیں امید نہیں کہ اس دورے میں بات چیت آسان ہو گی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ خطے کو درپیش مشکل مسائل ہیں اور آگے مشکل انتخاب ہیں۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں