امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اقتصادی کامیابی کے لیے پاکستان کو ہماری مضبوط حمایت حاصل ہے، جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی کا عزم رکھتے ہیں جو ہماری شراکت داری کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم مزید خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے پاک امریکا تعاون کو مزید بڑھانے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں