امریکی گلوکارہ پیرس ہلٹن، کارٹر ریوم کے ساتھ شادی کرلی

لاس اینجلس (نیوز ویب)امریکی گلوکارہ اداکارہ  پیرس ہلٹن نے کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے اسی سال فروری میں اداکارہ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے لاس اینجلس میں  رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔شادی کے بعد پیرس ہلٹن نے خوبصورت دلہن بنی تصویر بھی انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ” فور ایور ” کا کیپشن دیا ہے۔پیرس ہلٹن کی پوسٹ پر متعدد معروف شوبز، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔امریکی گلوکارہ اس سے پہلے دو بار منگنی کر چکی ہیں تاہم ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں