امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنا ئی جا ئینگی،ملک دشمنوں سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے گا،کورکمانڈر کا نفرنس

راولپنڈی (نیوزٹویو) کور کمانڈر کا نفرنس میں پا کستان کی مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔اور ملک دشمنوں کے ساتھ آہنی ہا تھوں کے ساتھ نمٹا جا ئے گاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کےلیے سید علی گیلانی کی جدوجہد ،قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کانفرنس میں پاک افغانستان سرحدی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ عالمی، علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا ہے۔

پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور احتیاطی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیر پا امن کے لیے کوشاں ہے۔ علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے شراکت داروں میں قریبی تعاون ضروری ہے، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون اور امداد جاری رہنی چاہیے، افغانستان میں دیراستحکام کے لئے بین الاقوامی برادری کا تعمیری کردار بہت ضروری ہے۔کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نےعزم کیا کہ  پاک فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق عسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام میں پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں