امن و امان کی بگڑتی صورتحال امپورٹڈ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال امپورٹڈ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل ناکامی کی ہے۔

ٹویٹرپراپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ اسلام آباد میں آج ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت اورجانیں بچاتے بڑی تباہی کا راستہ روکتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر پولیس افسر کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ گاڑی میں موجود خود کش بمبار ہلاک ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں