امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ پر عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کی زیر قیادت چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین کا معاشی قوت بننے کا سفر مسلسل جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین ہر شعبے میں کامیابیاں حاصل کررہا ہے، شی جن پنگ، چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں