امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے پر علی امین کے وکیل نے اے ٹی سی سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آڈیو لیک کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل سے پنجاب منتقل کیا جائے گا۔

جیل ایریا اور اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کر ک گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر الامین ہاؤس ڈیرہ پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر گرفتاری دی تھی، اس سے پہلے گرفتاری سے مسلسل انکار کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیا جائے گا، اسلام آباد کو ٹیک اوور کرلیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں