انتخابات 2024کا سب سے بڑا اپ سیٹ‌،نواز شریف کو آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست

مانسہرہ(نیوزٹویو)عام انتخابات 2024ء کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا ہے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سےآزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دیدی۔نتائج کے مطابق شہزادہ گستاسپ نے 74 ہزار 713 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابلے میں میاں نواز شریف نے 63 ہزار 54 ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں، جہاں انہیں آزاد امیدوار یاسمین راشد کیخلاف برتری حاصل ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی، ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے باعث ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔
عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا جن کی تعداد 17 ہزار 816 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں