انتخابات2024ء،گوگل ڈوڈل پر بیلٹ باکس اور پاکستانی پرچم نمایاں

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک بھر میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر اپنے امیدواروں کے انتخاب کے لیے 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم اور قومی دنوں کی مناسبت سے نئے ڈوڈلز تیار کرتا ہے اور اسی لیے گوگل نے آج پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے بھی ڈوڈل تیار کیا ہے جس پر پاکستان کا قومی پرچم اور بیلٹ باکس نمایاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں