انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اورردوبدل کی مقررہ مدت ختم،فہرستیں منجمد

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کے لیے دی گئی مقررہ مدت آج ختم ہو گئی جس کے بعد اب عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں منجمد کر دی گئیں ہیں اب ان میں اب کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جاسکتا

ووٹ کا اندراج، منتقلی و درستگی ہفتے کی شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن دفاتر سے کرائی جا سکتی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منجمد ہونے والی انتخابی فہرستیں ہی ملک میں آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں