انتخابی نتائج سست روی کا شکار ہیں،بلاول بھٹو کی شکایت

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی نتائج کی سست روی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انتخابی نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں، تاہم ابتدائی نتائج پیپلز پارٹی کے لیے حوصلہ کن ہیں۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پیپلز پارٹی ان آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، جن کی اس نے حمایت کی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ جن آزاد امیدواروں کی ان کی پارٹی نے حمایت کی تھی ان کے نتائج بھی اچھے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں ںے لکھا ہے کہ کہ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں