انرجی کے منصوبوں کی نجکا ری کےلیے بین ا لوزارتی کمیٹی قا ئم

انرجی سے متعلقہ اداروں کی نجکاری کے منصوبوں کو عملی جا مہ پہنانے کے لیے بین ا لوزارتی کمیٹی قا ئم کرنے کا فیصلہ کیا گی ہے ۔وفاقی وزیر محمد میاں سومرو  کی زیرصدارت انرجی سے متعلق منصوبوں کی نجکاری کے کا جا ئزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس ہوا اجلاس میں معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر ‘ںسیکرٹری نجکاری حسن ناصر جامی  اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس میں  نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی ‘ نندی پور اور گدو پاور پلانٹس کی نجکاری بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورپاکستان پٹرولیم اور ماڑی گیس کمپنی کے حصص کی فروخت پر بھی گفتگو کی گئی  اجلاس میں انرجی سے متعلق اداروں کی نجکاری کے مسائل جلد از جلد حل کرنے بارے مختلف طریقہ کار پر غور کیا گیا جس نتیجے میں  تمام متعلقہ معاملات و مسائل کے جلدی حل کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا وزیر نجکا ری کری میاں سو مرو نے کہا کہ انرجی سے متعلق اداروں کی کامیاب نجکاری کیلئے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔نندی پور پاور پلانٹ اور نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے۔ وزیر نجکاری نے پاکستان اسٹیل ملز بحالی منصوبہ بارے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کی ا ورپاکستان اسٹیل ملز کے مسائل کے حل کی طرف تیزی سے پیش رفت کی ہدایات  بھی جا ریں کیں انہوں نے کہا اسٹیل ملز کی بحالی گورنمنٹ کی بہت بڑی کامیابی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں