انسانی المیہ سے بچنے کے لیےافغانستان کی معاشی بحالی ضروری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےعالمی برادری سے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے افغانستان کی معاشی بحالی ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بحرین کی سپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ٓئی ایس پی آر کےمطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کےلیے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ،ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں