انسانی سمگلروں خلاف 54مقدمات درج کر لیے گئے،ایف آئی اے

لاہور(نیوزٹویو) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں انسانی اسمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کر لیے  گئے ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران اب تک 17 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے، گجرات سرکل نے 7، لاہور نے 2 جبکہ گجرانوالہ سرکل نے 8 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا، کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں درج کیے گئے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 5، گجرات سرکل نے 18 اور گوجرانوالہ سرکل نے 31 مقدمات درج کیے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 167 لاپتا نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لیے گئے، ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے حاصل کیے گئے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، لواحقین کی نشاندہی پر ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں، سانحے میں ملوث تمام انسانی اسمگلرز کی گرفتاری تک انٹیلی جنس بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں