انسداددہشت گردی عدالت کاجی ایچ کیو حملے میں ملوث ملزمان کی حراست ملٹری حکام کودینےکاحکم

راولپنڈی(نیوزٹویو)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کوآرمی ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) گیٹ پر حملے میں ملوث گرفتار ملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں ملوث 12 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کے لئے طلب کیا۔ عدالت نے  جیل حکام کوملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دیا۔

ملزمان تھانہ آر اے بازار اور سول لائنز میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ جیل حکام کو ملزمان محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان، محمد علی، علی حسین، لعل شاہ، شہریار، ذوالفقار، فرہاد خان کو ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعہ3،7،9 کے زمرے میں آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں