انسداد دہشت گردی کے حوالے سےپاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر

راولپنڈی(نیوزٹویو) انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر پبی میں اختتام پزیر ہوگئیں۔مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی سطح پر کوششوں کے لیے تعاون بڑھانا تھا۔ایس سی او کے پلیٹ فارم پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے یہ پہلی فوجی مشقیں تھیں جو 2 ہفتے تک نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر میں ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی اور چینی دستوں نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا جبکہ مشقوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، نئے رجحانات اور تکنیکس کا بھی مظاہرہ ہوا۔ مشقوں کے پہلے مرحلے میں 26 سے 31 جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک نے اپنے علاقوں میں تربیتی مشقیں کیں جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پاکستان میں مشقوں کا انعقاد کیا گیامشقوں میں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز، ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، کلوز کوارٹر بیٹل، دھماکہ خیز مواد کی ہینڈلنگ اور میڈیکل انخلاء شامل تھا کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں