انوکھا حق مہر،دلہن نے شوہر سے حق مہر میں 32 غریب قیدیوں کی ضمانت پر رہائی اور 32 نفلوں کی ادائیگی لکھوالی

  اسلام آباد(نیوزٹویو) دلہن نے شوہر سے حق مہر میں 32 غریب  قیدیوں کی ضمانت پر رہائی اور 32 نفلوں کی ادائیگی لکھوالی نواب شاہ کی تاج کالونی میں 32 سالہ صفیہ لاکھو اور 45 سالہ حبیب جسکانی کا نکاح ہوا۔ صفیہ کا تعلق نواب شاہ اور حبیب جسکانی کا خیرپور  سے ہے اور دونوں ہی وکیل ہیں۔ ان  کی  ارینجڈ میریج ہے۔  اگست میں منگنی ہوئی تھی۔صفیہ لاکھو کے مطابق انہوں نے حق مہر میں صرف نفل اور ضمانتیں لکھوائیں لیکن نکاح خواں نے کہا کہ کچھ رقم لکھوانا بھی ضروری ہے۔ جس کے بعد باہمی مشاورت سے 11 سو روپے حق مہر لکھوایا گیا۔حق مہر ایسا کچھ رکھنا چاہتی تھی جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچےکئی ایسے غریب قیدی ہوتے ہیں جن کی صرف وکیل نہ کرسکنے کی وجہ سے ضمانت  نہیں ہوتی اسی لیے یہ فیصلہ کیا ۔ 32 قیدی آزاد ہوں گے تو ان گھرانوں کی دعائیں ملیں گی اور ہر ضمانت کے ساتھ ایک نفل شکرانے کی ادائیگی بھی۔ صفیہ نے 32 تعداد اپنی عمر کے مطابق رکھی ہے

ایڈووکیٹ حبیب جسکانی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے  محتاج اور مستحق قیدیوں کو قانونی مشاورت فراہم کرتے ہیں اور ان کے مقدمات کی پیروی بھی کرتے ہیں۔ اس شرط پر عملدرآمد کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے جیسے جیسے قیدی ملیں گے ضمانت کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں