انٹر بینک میں ڈالر281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 68 پیسے کا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں آج کولمبس ڈے کی تعطیل ہے جس کے باعث انٹر بینک میں آج ڈالر کے سودے کل (منگل کو) سیٹل ہوں گے۔

ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 147 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 640 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں