انڈونیشا کے علماکا فتویٰ،اسرائیلی مصنوعات کا استعمال اسلامی قوانین کے خلاف قرار

جکارتہ(ویب ڈیسک)انڈونیشا کے علما نے فتویٰ جاری کرتے ہوئےمسلمانوں کے لیےاسرائیلی اشیئا استعمال اسلام ی قوانین کےخلاف قرار دے دیا انڈونیشیا کی علما کونسل نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے سامان اور سروسز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انڈونیشیا کی علما کونسل کی جانب جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مسلمانوں کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے اور اسرائیل یا اس کے حامیوں کی حمایت اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔
کونسل کے ایک ایگزیکٹیو اسرورون نیام شولح نے صحافیوں کو بتایا کہ انڈونیشیا علما کونسل تمام مسلمانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیل یا اس سے وابستہ مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جبکہ استعمار اور صہیونیوں کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ لین دین سے بھی گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فریق کی حمایت نہیں کر سکتے جو فلسطین کے ساتھ جنگ میں ہے اور نہ ہی ایسی مصنوعات کا استعمال کر سکتے ہیں جس کی آمدنی دراصل فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں