انڈین وائرس،چوتھی لہر کا خدشہ عید پرسیاحت،غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی کا امکان

اسلام آباد(نیوزٹویو)  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نےپاکستان میں ا نڈین وائرس ڈیلٹا کے کیسز سامنے آنے پربڑی عیدالضحیٰ پر غیر ضروری نقل وحرکت بالخصوص سیا حت کو روکنے اور محدود رکھنے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ یکم اگست سے ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر ہو ائی سفر پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے این سی اوسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کے کیسز کورونا کی چوتھی لہرکا سبب بن سکتے ہیں اوراس میں ا موات کی تعداد گزشتہ تین لہروں میں ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اس حوالےسے این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار تیز کرنے پر زوردے دیا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کا نیا وار ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک ہے، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہےاین سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے بڑی عید پر غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کی تجاویز پر غور، سیاحت پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہےسال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لیے31 اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا، یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی ملک کے تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کردیئے گئے۔ یکم اگست سے اس پابندی کا اطلاق 18 سے 30 سال تک کے افراد پہ بھی ہو گا، تمام متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں