انگلینڈکرکٹ ٹیم 17سال بعدکل کراچی پہنچےگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچ رہی ہے۔انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل دوپہر دو بجے  پریس کانفرنس کریں گے۔اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز  کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔سیریز کے ابتدائی چار میچز 20 ، 23،22  اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور  2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں