انیل کپور ادکارہ کنگنا رناوت سے شادی کی خواہشمند

اسلام آباد(ویب نیوز)انیل کپوراپنی اداکاری  کے ساتھ بھرپور حس مزاح کی وجہ سے مداحوں میں  خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔انیل کپور ساتھی اداکاروں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے  ہمراہ کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں شریک ہوئے۔ جس سے متعلق ایک رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی ہے۔  اس رپورٹ انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور  اپنی اہلیہ  سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں