اومنی گروپ اور اورینٹ کمپنی کی ٹریکٹر سکینڈل میں پلی بارگین کی درخواست منظور

چیئرمین نیب جسٹس جاویداقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی زیرحراست ٹریکٹر سیکنڈل میں ملوث3ملزمان کی 5 کروڈ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے بھی چیئرمین نیب فیصلہ کی توثیق کردی۔ نیب نے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے تین ملزمان گرفتار کئے تھے جن میں محکمہ ذراعت سندھ کے ایگزیکٹو انجینئر  آفتاب احمد  سمیت غلام سرور اور تاراچند شامل ہیں،اومنی گروپ اور اورینٹ کمپنی نے ملی بھگت کر کے کسانوں کو کروڑوں کانقصان پہنچایا، سندھ کے عام افراد کے شناختی کارڈاستعمال کر کے سبسڈی حاصل کی گئی،ٹریکٹر دوسرے صوبوں کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کئے گئے، نیب ذرائع کے مطابق آفتاب احمد محکمہ ذراعت سندھ میں ایگزیکٹو انجینئر تھے، جبکہ غلام سرور اور تارا چند ٹریکٹر ڈیلرز تھےاور ملزمان نے جعلی دستاویزات اور جعلی اکاؤنٹس کے  ذریعے کرپشن کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں