اوکاڑہ انتظامیہ نے بغیر کوالٹی سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دی، ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے، فواد چوہدری

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اوکاڑہ میں جھولا گِرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دینے والے ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو بچیاں موت کےمنہ میں چلی گئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ انتظامیہ نے بغیر کوالٹی سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے، اگر سرٹیفیکیٹ تھا تو اتھارٹی کے ذمہ داروں کو پکڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں