اوگرانےغریبوں کے ایندھن ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نےایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں پینتالیس 45روپےاٹھارہ 18پیسےاضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہوگی۔ اوگرا نے جمعرات کو قیمت میں 1.5فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ گزشتہ ماہ نومبرمیں گھریلو سلنڈرکی قیمت 2962روپے تھی جبکہ دسمبرکیلئےایل پی جی کی قیمت 3ہزار 7روپے 35پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نےاپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایک ماہ کےدوران ڈالرکی اوسط قدر میں 1.87فیصد اضافہ ہوا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافےکی وجہ ڈالرکی قدر میں حالیہ اضافہ ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کمرشل سلنڈرکی قیمت میں174روپے فی کل اضافہ کر دیا، جس کے بعدایل پی جی کی فی کلو قیمت 255روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں