آن لائن میٹنگ کی معروف سائٹ اور ایپلیکشین ’زوم‘ دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) آن لائن میٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی معروف سائٹ اور ایپلیکشین ’زوم‘ کی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں زوم کے استعمال کے دوران کالز میں شامل ہونے یا میٹنگ شروع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق زوم کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہوئیں اور پاکستان سمیت برطانیہ، آسٹریلیا، فن لینڈ اور جرمنی سے صارفین زوم سروسز میں مسائل کی شکایت کررتے رہے تاہم بعد ازاں یہ مسئلہ ٹھیک بھی ہو گیا۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے اُس مسئلے کو حل کر لیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو لائیو میٹنگ میں شامل ہونے کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق وہ اس حوالے سے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور صارفین کو اپ ڈیٹ فراہم کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں