اٹیمی پروگرام کے محافظ 22کروڑعوام،نوازشریف کی زندگی کی ضمانت دیں،شام کو بلواتی ہوں،مریم نواز

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے چوری کے ووٹوں سے مسلط کی گئی حکومت کوقومی منصوبے گروی رکھنے کا حق کس نے دیا ہے ا نوازشریف نے قوم کے لیے میگا منصوبے لگائے۔ آپ مافیاز کو نوازنے کے لیے ان پر قرضے لے رہے ہیں۔ ایک اینٹ دکھا دیں جو آپ نے لگائی ہو۔ آپ نے کشمیر کا سودا کر لیا۔ ایٹمی پروگرام کے محافظ 22 کروڑ عوام ہیں۔نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دی جائے تو وہ آج ہی واپس آجائیں گے۔مریم نواز نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کا بیان مجرمانہ سوچ کا عکاس قرار دیا انہوں نے لاہور دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر اور ایٹمی پروگرام سے متعلق بات پر حیرت ہے۔ ایٹمی پروگرام کے لیے قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور نواز شریف ایٹمی دھماکوں کی سزا آج تک بھگت رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بھی ایٹمی پروگرام کے لیے بڑی قربانیاں ہیں لیکن نواز شریف کے منصوبوں کو آج گروی رکھا جا رہا ہے وزیر اعظم سلیکٹڈ ہیں اور انہیں ووٹ چوری کر کے مسلط کیا گیا۔ موجودہ حکومت کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے لباس کو زیادتی سے جوڑنا ان کی سوچ ہے کیونکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات پر کیا ان کے لباس پر سوال کیا جائے گا ؟ وزیر اعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر افسوس ہوا۔کیا موٹروے زیادتی کیس اس لئےہواکہ خاتون نےغلط کپڑے پہنےہوئےتھے انہوں نےوزیراعظم کو پیشکش کی کہ مجھےگارنٹی دیں نوازشریف کی واپسی پر انکی زندگی کوخطرہ نہیں ہوگا، میں انہیں شام کی فلائٹ سے بلواتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں