اپنی تمام تر توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز رکھنا چاہتی ہوں، انوشکا شرما

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کی پرورش پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے زچگی کی چھٹیوں میں توسیع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اس وقت نومولود بیٹی وامیکا اور شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور  اداکارہ کا اس سال بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ وہ فی الحال اپنی تمام تر توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انوشکا کی پہلی ترجیح ان کی بیٹی وامیکا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ اداکارہ ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کی جانب سے عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر سے خبردار کرنے کے بعد اس دوران کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس بالی وڈ میں کام نہ کرنے کے حوالے سے انوشکا نے اپنی ٹیم کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ 2022 میں اپنے شعبے سے لیا گیا وقفہ ختم کردیں گی۔ خیال رہے کہ اداکارہ کو آخری مرتبہ 2018 میں ریلیز کی جانے والی فلم زیرو میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ  دیکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں