اپٹما اور وفاقی حکومت کے درمیان معاہدہ طے،کل سےٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان گیس کے معاملے پر معاہدے طے پاگیا ہے۔اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورسیکرٹری جنرل شاہد ستار نے  نجی چینل سے گفتگو میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل سےٹیکسٹائل انڈسٹری کویومیہ ساڑھے7کروڑمکعب فٹ گیس ملناشروع ہوجائے گی۔ ہم نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کی  فراہمی میں  مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ ہماری یومیہ گیس ضرورت 15 کروڑ مکعب فٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں