اڈیالہ جیل کے قریب سے 3 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

راولپنڈی(نیوزٹویو)راولپنڈی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے قریب سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں