ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایرپورٹ لینڈ کرے گی، عمر شریف کی امریکہ منتقلی، انتظامات مکمل

کراچی (نیوزٹویو)معروف کامیڈین عمر شریف کی امریکہ منتقلی کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے سی اے اے نے عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ سی اے اے نے عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔اس سلسلے میں سی اے اے کے شعبہ ایرٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایرپورٹ لینڈ کرے گی۔یہ آئیر ایمبولینس ایف اے آئی رینٹ اے جٹ کمپنی کی ہے۔ ایئر ایمبولینس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔ ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے کی تفصیلات کے مطابق ایئر ایمبولینس کی امریکا کے لیے سفر سے قبل کراچی ایرپورٹ پر ری فیولنگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں